مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام ) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ کا ہنگامی اجلاس‘ صوبائی حلقہ پی کے 80کیلئے مولانا محمد ریاض کی نامزدگی اور کارکنان کو آئندہ عام انتخابات میں مولانا محمد ریاض کو کامیاب کرنے کا عہد‘ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ کا اہم اجلاس حضرت مولانا شیخ الحدیث‘ شیخ القرآن‘ پیر بارک اللہ صاحب گڑھئی بابا جی مسجد چپریال میں منعقد ہوا‘ جس میں صوبائی حلقہ مینگورہ شہر پی کے 80کی شوریٰ ممبران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آئندہ 2018ء کے عام انتخابات میں مینگورہ کے پی کے 80حلقے کیلئے مولانا محمد ریاض کو نامزد کردیا ‘ جس پر تمام شوریٰ اور کارکنان نے اعتماد کا اظہار کیا اور اجلاس میں یہ مؤقف اختیار کرلیا کہ آئندہ عام انتخابات میں مولانا محمد ریاض کو ہر صور ت میں کامیاب کرینگے‘ موجودہ حالات میں علمائے حق کا یہی پلیٹ فارم ہے‘ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ‘ جو اس دھرتی پر دین کی سربلندی اور اسلامی اقدار کیلئے جدوجہد کررہے ہیں‘ آخر میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کے دوسرے کے حلقوں پر بھی اپنے نمائندے کھڑے کرینگے‘۔
2,802 total views, 2 views today