سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) گیس کے لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کا تاریخ پیشی ڈسٹرکٹ شیشن جج بعدالت تحفظ صارفین کے عدالت میں شیشن جج تحفظ صارفین ملاکنڈ ڈویژن کے عدالت میں توہین عدالت کے مقدمہ کے سماعت پر بحث مباحثہ ہوا ، سوئی گیس کے طرف سے ایریا انچارج ماسم ابرار اور انجینئر اکبر آمان پیش ہوئے تھے اور صارفین سوئی گیس کے طرف سے تحصیل ممبر سیدو شریف ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر پیش ہوئے تھے ، عدالت حضور کے احاطے میں علاقے کے معززین گل کدہ ، سیدو شریف ، رنگ محلہ اور گنبد میرہ اور شاہدرہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، محکمہ سوئی گیس کے عملے نے عدلات حضور میں جواب درخواست جمع کیا تھا جس کے آئندہ بحث کے لئے 9جنوری بروز منگل مقررہ کیا گیا اور عدالت حضور نے یہ بھی حکم محکمہ سوئی گیس کے حکام کو جاری کیا کہ سیدو شریف گل کدہ کے سوئی گیس کے صارفین کا پائپ لائن مینگورہ نشاط چوک میں 8انچ سوئی گیس پائپ لائن سے جائنٹ یعنی کنکشن لگانے کے لئے 7جنوری پروز اتوار تک کا وقت دیں دیا تھا اور باقی محلہ جات گنبد میرہ ، رنگ محلہ ، شاہدرہ اور نو یونین کونسلوں میں فوری طور پر سوئی گیس کا مشکلات حل کیا جائے تاکہ صارفین کو سپلائی بحال کیا جائے ، اسی موقع پر راحت علی ، تاج خان ، کشور علی ،امجد علی ، عطاء اللہ ، سید برہان علی شاہ ، فقیر محمد ، دلبر خان ، شیر علی خان ، عمر علی وغیرہ بھی موجود تھے ۔
1,468 total views, no views today



