سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کی کوششوں سے سوات کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ مکانباغ سوات میں فروری 2018سے کام شروع کردے گا ۔انسٹی ٹیوٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پہلے ہی دے چکے ہیں جبکہ منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں بھی اس منصوبہ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے فضل حکیم خان ممبر ہیں۔انسٹی ٹیوٹ کے لئے مکانباغ مینگورہ میں مناسب عمارت کرایہ پر حاصل کی گئی ہے اور فروری میں نوجوانوں کو آٹی ٹی ڈپلومہ میں داخلے دیئے جائیں گے۔اس اقدام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو سرکاری سطح پر سند حاصل کرکے آئی ٹی کے شعبہ میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔آئی ٹی کے سندیافتہ نوجوان نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی باعزت روز گا ر حاصل کر سکیں گے۔
1,646 total views, 2 views today