سوات(سہیل باچا سے)ممبر صوبائی اسملبی نگینہ خان کے بھائی ایان خان نے اپنی ہہن پر شدید الزامات عائد کردیئے ،ایم پی اے کے بھائی نے بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن کا شوہرعبدالخالق نے نہ اپنا کاروبار اور نہ ہی اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں، میری بہن کیساتھ شادی کے بعد ایم پی اے نگینہ خان کے اثاثوں میں بہت ہی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، جس کی انکوائری ہونے چاہئے، محمد ایان خان نے کہا کہ میری بہن کے شوہر کی اثاثوں پر اس کو خود بھی علم ہے اس کے باوجود انہوں نے چھپ اختیار کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ نیب اس کی انکوائری کرے کہ عبدالخالق کے پاس اتنے اثاثے کہاں سے آئے ، انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میں اپنا اثر ورسوخ پیدا کرنے کیلئے انہوں نے میری بہن سے شادی کی ہے، ایم پی اے نگینہ خان کی مبینہ کرپشن سے ہمارے خاندان کی بدنامی ہوئی ہے، انہوں نے عبدالخالق پر الزام عائد کیا کہ پیسے کی لالچ اور کرپشن کیلئے شادی کی ہے، جس پر اب میری بہن بھی پردے ڈال رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں سچ اور عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں ، میرا یہ فرض ہے کہ میں سچ عوام اور حکومت کے سامنے لائوں، انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ نگینہ خان اور اس کے شوہر سے اپنے حلقہ میں کوئی کارکن خوش نہیں ہے ۔
1,650 total views, 2 views today