کبل (الطاف خان سے)اسٹامپ پیپرز فروش والے مقررہ ریٹ سے تجاوز کرنے سے گریز کریں اسٹامپ فروش حضرات ایجنٹوں کے زریعے اسٹامپ فروخت نہ کیا جائے بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروئی کیا جائے گا سب رجسٹررار محمد رفیق کا کبل میں اسٹامپ فروشوں کے اجلاس سے خطاب تحصیل کبل میں عوام کو اسٹامپ پیپرز کی بروقت فراہمی اور مقرر ہ ریٹ پر فروخت کر نے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے اسٹامپ فروشوں کو وارننگ بھی دیدی اور آئیندہ اجلاس میں حاضری کر نے کے ہدایت کر دی گزشتہ روز DC سوات کے خصوصی ہدایت پر اسٹامپ فروش تحصیل کبل کا ایک اجلاس سب رجسٹررار محمد رفیق منعقد ہوا جس میں بخت نصیر ،محمد علی شاہ ،عثمان علی ،عبدالاکبر ،نجیب اللہ اور افتخار نے شرکت کی اس موقع پر اسٹامپ فروشوں کا تمام ریکارڈ چیک کیا گیا تحصیل کے سطح پر موجود تمام اسٹامپ فروشوں کو سختی کے ساتھ یہ ہدایت کر دی گئی کہ وہ عوام کو اسٹامپ پیپرز فراہمی کو بر وقت یقینی بنائے اور مقرر ریٹ پر دستیابی کو اولین زمہ داری بھی سمجھے تمام اسٹامپ فروشوں کو کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے لائسنس بھی رینو کر دئے غیر حاضر اسٹامپ فروشوں کو وارننگ دیدی کہ وہ ائیندہ اجلاس میں ہر صورت پیشی کرے یاد رہے کہ تحصیل کبل کے 11اسٹامپ فروشوں میں پانچ غیر حاضر پائے گئے ۔
1,504 total views, 2 views today