مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام ) آل سوات فرنیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، رشید احمد صدر ، اجمل خان سینئر نائب صدر ،اکبر علی جنرل سیکرٹری ،احمد شیر سوم نائب صدر، سید رحیم دوم نائب صدر ، صابر خان ، علی شاہ خان فنانس سیکرٹری اور پریس سیکرٹری بہرام خان منتخب ہوئے تفصیلات کے مطابق آل فرنیچرز ایسوسی ایشن سوات کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبد الرحیم نے آل سوات فرنیچرز ایسوسی ایشن سے حلف لے لیا جس کے بعد کابینہ میں اعزازی شیلڈز تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبد الرحیم نے آل سوات فرنیچرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں موجودہ حکومت کو کھڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم خان نے تقریب سے خطاب کیا اور اپنے تاثرات شرکاء کے ساتھ شیئر کئے اس کے بعد سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان اور آوازِ سوات آخبار کے ایڈیٹر رحمت علی خان جی نے آل سوات فرنیچرز ایسوسی ایشن سے خطاب کیا اور کہا کہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبد الرحیم اس کابینہ کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہر مشکل میں اس کا ساتھ دینگے۔
1,288 total views, 2 views today