سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چارباغ کے عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ ، سوئی گیس پائپ لائن کی تکمیل مکمل ، بہت جلد چارباغ کے عوام کے گھروں تک سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں ، انجئینر امیر مقام کے کوششوں سے چارباغ کے عوام کا درینہ مسئلہ حل ہوگیا ، سوئی گیس کنکشن لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، ان خیلات کا اظہار چارباغ کے ضلعی کونسلر محبوب علی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ چارباغ کے عوام کا درینہ مسئلہ حل کردیا گیا ہے ، سوئی گیس کنکشن کی فراہمی جاری ہے ، انہوں نے مزید کہا کے سوئی گیس کی فراہمی سے عوام کو ریلیف مہیا ہوگا، انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر انجئینر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے بھر پور کوششوں سے چارباغ کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بن گئی ہے اور اب عوام ان سے مستفید ہونگے ، تفصیلات کے مطابق چارباغ کے عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ ن لیگ کی جانب سے سوئی گیس کی فراہمی ہے جس سے یہاں کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام امیر مقام کے بے حد مشکور ہے کہ ان کے انتھک محنت سے یہاں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بن گئی ہے ، محبوب علی کا کہنا تھا کہ امیر مقام کی قیادت میں یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔
1,609 total views, 2 views today