سوات، سوات سے تعلق رکھنے والی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن ویلفیئر خیبر پختونخوا نادیہ شیر خان نے سوات میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لیکر کام جاری کر دیا ہے ،منظور شدہ فنڈز میں بیواؤں اور یتیموں کیلئے سلائی مشینوں کی فراہمی پر بھی خطیر رقم خرچ کی جائے گی ، 65 لاکھ روپے کی لاگت سے مینگورہ کے مختلف یونین کونسلوں میں واٹر پمپس کا کام مکمل کیا جا چکا ہے
جبکہ 35 لاکھ روپے میں بیواؤں اور یتیموں میں سلائی مشین کی تقسیم جس میں 5 لاکھ روپے خپل کور ماڈل سکول اور دارالامان میں ووکیشنل سنٹرز کے قیام کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے مختص کئے جا چکے ہیں مزید ایک کروڑ روپے کی منظوری ہوئی ہے جس میں سوات کے مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید فنڈ مختص کر دیا گیا ہے 13 لاکھ روپے سے سیدو شریف چینہ پارک اور 24لاکھ روپے مینگورہ شہر میں واٹر سپلائی سکیموں پر خرچ ہونگے اس سلسلے میں ایم پی اے نادیہ شیر خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سوات میں مزید ترقی اور خوشحالی اور خواتین کیلئے فنڈز کی منظوری کی کوششیں جاری ہے اور علاقے کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دیکر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ایم پی اے نادیہ شیر خان پر عزم ہے انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے جس کیلئے منصوبہ بندی مرتب کر لی گئی ہے ۔
331 total views, 1 views today