کبل(تحصیل رپورٹر) ضلع پولیس سربراہ کے جانب سے کبل کے مختلف سکولوں کے سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت مختلف سکولو ں کے سربراہوں سے کئی سوالات کے جوابات طلب سکول کے اوقات میں بچوں کا خصو صی طور پر خیال رکھنے کی سختی سے ہدایت سکول کی اطراف میں CCTVکیمرے ، اونچی چار دیواری ، خاردار تارے ، سکول سیکورٹی گارڈ کے پاس اسلحہ قا بل استعمال ہونے سمیت تعلیمی اداروں کا SDPOسر کل ، SHOتھا نہ ، انچارج چو کی نے کوئی دورہ کیا ہے کہ نہیں جیسے اہم سوالات کے جوابات طلب کر لی ذرائع کے مطابق DPOسوات کے طرف سے کبل تحصیل کے مختلف سکولو ں کے سربراہان سے تحریری طور پر کئی سوالات کے جوابات طلب کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا آپ کی سیکورٹی گارڈ پا ک آرمی سے ریٹائرڈ ، تندرست و توانا ہے کیا آپ نے بذریعہ پولیس سیکورٹی گارڈ کا کلےئرنس سر ٹیفکیٹ حا صل کیا ہے ، کیا سیکورٹی گارڈ کو مہیا کر دہ اسلحہ قابل استعمال ہے ، کیا آپ نے دن کی وقت روف ٹا ف پر سیکورٹی گارڈ کا بندوبست کیا ہے ، کیا آپ نے اپنی تعلیمی ادارے کے دیواریں اونچی کی ہے اور ان پر خا ر دار تار کے بھاڑ لگائی ہے کیاآپ کی تعلیمی ادارے کا اس سے قبل SDPOسرکل ، SHOتھانہ ،چوکی انچار ج نے دورہ کیا ہے جیسے اہم سوالات کے جوابات طلب کر لی ہے اور سا تھ سا تھ ہدایا ت بھی جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں CCTVکیمرے لگائے جائے ، تعلیمی اداروں میں بچوں کے چھٹی کی وقت کچھ اس طرح بندوبست کریں کہ یکمشت تمام بچوں کی چھٹی نہ ہو بلکہ وقفے وقفے چھوڑا جائے بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
1,962 total views, 2 views today