اسلام آباد: پاکستان تحریک انـصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ باالآخر پاکستان کو تذلیل کا سامنا کرنا پڑا اور اسے افغانستان میں امریکی ناکامیوں پر قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، یہ کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر پاکستان میں موجود چند ہزار حقانی جنگجوؤں کی وجہ سے تاریخ کی سب سے بڑی مسلح فوج، ڈیڑھ لاکھ نیٹو فوجی اور دو لاکھ سے زیادہ افغانی فوجی کامیاب نہ ہوسکے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ احسان فراموش اور ہٹ دھرم ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو مورد الزام ٹہرا رہا ہے، اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ چھوٹے موٹے عارضی مالی فائدے کے لیے دوسروں کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے، ہم نے سی آئی اے کی مدد سے جہادی تنظیمیں بنائیں جس سے معاشرے میں انتہا پسندی اور تفریق پیدا ہوئی اور اب امریکا کے آرڈر پر ان تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے کر ختم کررہے ہیں۔
1,848 total views, 2 views today