مینگورہ،سوات میں سپیشل فورس کے اہلکار ماہ جنوری کی تنخواہوں سے محروم،اہلکارپریشانی میں مبتلا،اعلیٰ حکام سے تنخواہیں فراہم کرانے میں کرداراداکرنے کی اپیل،معلوم ہواہے کہ سوات میں سپیشل پولیس کے نام سے موجودفورس کو ماہ جنوری کی تنخواہیں ادانہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان میں کافی پریشانی پائی جاتی ہے
،یہ اہلکارباربار اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے چکر لگاتے ہیں مگر وہاں سے انہیں مایوس واپس آنا پڑتاہے،سوات میں کشیدہ صورتحال کے دوران سپیشل پولیس فورس قائم کی گئی تھی اور اس وقت یہاں پر ہزاروں کی تعدادمیں نوجوان بھرتی ہوئے جو اس وقت بھی فرائض انجام دے رہے ہیں،اس سخت حالات میں بھی اس فورس نے بطریق احسن ڈیوٹی انجام دی اور آج بھی دے رہے ہیں جو ماہ جنوری کی تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں،سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں نے اعلیٰ حکام سے تنخواہیں دلانے کی اپیل کی ہے۔
423 total views, no views today


