لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2017 کو پاکستان کرکٹ کے لیے کامیابیوں کا سال قرار دیدیا۔ایک ویڈیو پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سال 2017 پاکستان کرکٹ کے لئے فتوحات کا سال رہا، 2017 کی سب سے اہم کامیابی چیمپئنز ٹرافی میں فتح رہی، پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی، قوم کی دعائیں بہت ضروری ہیں کیوں کہ ان کی بدولت ہی کامیابی ملتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب تمام نگاہیں ورلڈ کپ 2019ء پر مرکوز ہیں، انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی جونیئر ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود ہے، امید کرتا ہوں وہ جیت کر واپس لوٹے گی۔
1,646 total views, no views today
Comments



