سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ا میر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ عوام آنے والے الیکشن میں نااہل لوگوں کو مسترد کردیں گے۔ اقتدار میں آکر مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں کی بنیادی مسائل فوری طور پر حل کریں گے ۔ مقامی ذمہ داران الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ۔گھر گھر اور ہر فرد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچادیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی مینگورہ زون کے مقامی امراء کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں امیر زون حاجی محمد یاسین سمیت دیگر زونل ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں آنے والے الیکشن تیاریوں کے حوالے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا ۔
1,455 total views, 2 views today
Comments