سوات(خورشید علی )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو گئی ہے، سوات سمیت پورے صوبے میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا جاسکا ، وفاقی حکومت نے سوات میں گیس اور سڑکوں کی مدد میں اربوں روپے کے کام کئے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے منگلور کے مقام پر سوئی گیس سپلائی لائن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ سوئی گیس عنقریب تحصیل چارباغ کے کونے کونے تک پہنچ جائے گی ، جس سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ گیس کے علاوہ کالام تا چکدرہ سڑک نواز شریف نے منظور کیا ہے جس پر بھی کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں ن لیگ کو بھاری اکثریت سے عوام کامیاب کرینگے، کیونکہ تبدیلی والوں نے سوات اور اس صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔
1,242 total views, 8 views today