سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے جمعہ کے روزمکانباغ میں آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ کیلئے عمارت کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی صوبہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے متعلقہ آفسران کو ہدایت دی کہ 25جنوری تک آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ مکمل کیا جائے اور سوات کے طلبہ و طالبات کو آٹی ٹی ڈپلومہ میں داخلے دیئے جائیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو سرکاری سطح پر سند حاصل کرکے آئی ٹی کے شعبہ میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔آئی ٹی کے سندیافتہ نوجوان نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی باعزت روز گا ر حاصل کر سکیں گے۔آخر میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی صوبہ خیبر پختونخوا نے جدید دورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے پر بحث کی۔
1,420 total views, no views today



