چکدرہ(سوات نیوزڈاٹ کام) ادینزئی میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ، تین خواتین سمیت سات افراد زخمی،جاں بحق اور چارزخمیوں کاتعلق ادینزئی جبکہ تین کا تحصیل منڈا سے ہے،تفصیلات کے مطابق ادینزئی ورسک کے مقام پر دوسوزوکی پک اور ایک فیلڈر کے آپس میں ٹکرانے سے شہریارولد سرفراز خان ساکن ٹیسوموقع پر جاں بحق جبکہ مسماۃ ج دختر محمد اقبال ساکن ٹیسو،مسماۃح زوجہ خان شہزادہ اور مسماۃ ز دختر خان شہزادہ ساکنان اوچ،غوث ارلرحمان ولد خانزادگل سکنہ ورسک،فرمان ولد دلبرخان سکنہ کوٹکے منڈاجبکہ عمران اوربخت علی پسران اجون ساکنان ملالہ تیمرگرہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طورپر ہسپتال لیمنتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
988 total views, no views today
Comments



