سوات(خورشید علی )سوات کے تحصیل کبل کے گاؤں مانیڑی میں گیس سلینڈر سے گھر میں اگ بھڑک اٹھی ، دو کمرے جل کر خاکستر بن گئے ، چودہ لاکھ روپے نقد اور چھ تولہ سونا بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ، مقامی لوگوں کے مطابق نادر خان ولد فرقان کے گھر میں بچے سلینڈرر کے قریب بیٹھے تھے، کہ اچانک سلینڈ ر سے کمرے میں اگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کمروں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کارروائی شروع کرکے گھر بجھادی تاہم اگ کی وجہ سے دو کمرے جل کر راکھ بن گئے ، اگ کی وجہ سے چودہ لاکھ روپےنقد اور چھ تولہ سونا بھی جل گئے ، تاہم گھروالے اس حادثے میں محفوظ رہے
1,410 total views, no views today
Comments



