سوات، مینگورہ شہر کے نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے کرفیونافذ کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا، ذرائع کے مطابق رات تین بجے کے قریب فورسز نے مینگورہ شہر کے نواحی علاقوں عثمان آباد، طاہر آباد ، لطیف آباد ، رحمان آباد سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے، ان محلوں کے تمام سڑکوں، گلی کوچوں میں فورسز کے جوان الرٹ کھڑے ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند مشکوک افراد اور گھروں کی تلاشی کیلئے کرفیو نافذ کردیا ہے، غیر اعلانیہ کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے، لوگ گھروں میں محصور ہیں اور اشیاء ضروریہ کیلئے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ، کرفیوکے نفاذ کے حوالے سے ائی ایس پی ار سوات کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اپنا نمبر رسیو نہیں کیا
459 total views, no views today


