مینگورہ(خورشید علی)ماسٹر محمد امین (مرحوم ) کی یاد میں مینگورہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ماسٹر محمدامین کوخراج عقیدت پیش کی گئی ، اصلاحی کمیٹی کے بانیوں اور مرحومین کے نام پر بھی اعزازات ان کے لواحقین سے حاصل کی ، تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفئیر سوسائٹی اصلاحی کمیٹی کانجو کے زیراہتمام کمیٹی کے بانی رکن ماسٹر محمدامین مرحوم کی یاد میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا، جسمیں ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر سوات کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت تحریک انصاف کے رہنما انجینئرعمرفاروق ، سوات بارکے صدر مجاہد فاروق ، تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر سعیدخان ، اصلاحی کمیٹی کانجو کے صدر پروفیسر میاں نورنواب، الحاج زاہدخان، سیدوکیل احمد، سید انعام الرحمان ، ڈاکٹر سید اکرام الرحمان ، ابراہیم دیولئی ، حافظ محمداسرار اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں راضی نامے کروانے نفرتیں مٹانے اور محبت بانٹنے کے حوالے سے پورے صوبہ میں اصلاحی کمیٹی کو ایک منفرد مقام حاصل ہے ، اوراصلاحی کمیٹی کانجو کے نقش وقدم پر چل کر ہم ایک پرامن اور اصلاحی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں انہوں نے اصلاحی کمیٹی کانجو کے بانی رکن اور ممتاز ماہر تعلیم ماسٹر محمدامین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی لوگوں کی بھلائی اور اصلاحی کاموں کے لئے وقف کررکھاتھا، ان کی وفات سے جوخلاء پیدا ہوا ہے ، وہ بمشکل پُر ہوگا، اس موقع پر ماسٹر محمدامین کے فرزند عزیزاحمد نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا اوراپنے والدو بزرگوں کے نقش وقدم پر چلنے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اصلاحی کمیٹی کے مرحومین کے لواحقین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں میں اعزازی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کی گئی ۔
1,798 total views, no views today



