مٹہ(رحیم خان )قومی وطن پارٹی کے سابقہ امیدوار این اے 30 حاجی تل حیات خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی صوبے کے واحد پارٹی ہیں جو صوبے کے مسائل حل کرسکتے ہیں افتاب احمد خان شیرپاو نے سوات میں بنیادی ترقیاتی کام کی ہیں جو اب تک کسی بھی دورے حکومت میں نہیں ہوئے گلے کوچے عوام کا حق ہے ان کو بنیادی کاموں کے ضرورت ہے۔بجلی ،گیس،تعلیم وصحت کی بہترے کے لئے اسمبلی میں بل منظور کرنا حکومت کا کام ہے۔ موجود دور میں جو سیاست ہورہے ہیں اگر ایسی حالت رہے تو لوگ سیاست چھوڑنے پر مجبور ہوجانیگے کیونکہ سیاست ایک عبادت ہوتے ہے آج کل صرف ایک دوسرے کو برا بلا کہنا سیاست بن چکے ہیں۔ پارٹی ٹکٹ جس کو بھی ملے ہم پارٹی کے ساتھ ہونگے کیونکہ قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کے حالت بدل سکتے ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہیں یہاں پر ادارے موجود ہیں کوئی بھی ملک پاکستان کو میلے انکھوں سے نہیں دیکھا سکتے ۔ قومی وطن پارٹی کی رہبر افتاب احمد خان شیرپاو کے سواتی عوام سے بہت ذیادہ محبت ہے سوات میں پاسپورٹ دفتر، ہسپتالوں ، سکولوں کے ریکارڈی ترقیاتی کام کی ہیں جو سوات کے عوام سے پوشیدہ نہیں۔
1,600 total views, no views today
Comments



