سوات، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ سوات میں نئے سرے سے مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ، مقامی سطح پر صاف شفاف طریقے سے تنازعات کے حل سے عدالتوں اور انتظامیہ پر بوجھ کم ہو جائیگی ، وہ گزشتہ روز تھانہ مینگورہ میں عمائدین علاقہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،
اس موقع پر ڈی ایس پی یوسف علی خان ، ایس ایچ او مینگورہ دیدار غنی باچا ، ایس ایچ او بنڑ انور خان ، عمائدین میں مولانا صدیق احمد ، پروانت خان ایڈوکیٹ ، رشید اقبال ، اقبال محمود ، فضل وہاب عرف گلاب شیر ، عثمان علی عرف مانے اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، DPO شیر اکبر خان نے کہا کہ آئندہ مصالحتی کمیٹی کیلئے ایک تھانہ دار عہدے کے برابر آفیسر تعینات کیا جائیگا ، تنازعات کا حال ، تنازعات میں ناہمواریوں کی انکوائری اور تفتیش والی کیسز میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں مصالحتی کمیٹیوں نے اپنے پیریڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ریکارڈ تنازعات کیسز حل کئے گئے ہیں ، جس کو ہم سراہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جلد با قاعدہ آئین اور چارٹر مصالحتی کمیٹی کیلئے تیار کررہے ہیں ، تاکہ مصالحتی کمیٹی پوری طرح فعال ہو کر علاقے کے عوام کے بہتر مفاد میں کام کریں انہوں نے عمائدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پسند کے عہدیداروں کا چناؤ کریں ، یہ بھی ایک خدمت ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کیساتھ ساتھ پولیس امداد اور مصالحتی کمیٹی کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ۔
469 total views, 1 views today