مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل خان سے اُن کے دفتر میں مختلف وفود کی ملاقات،مختلف وفود نے فضل حکیم خان کو اپنے علاقے کے مسائل سے اگاہ کیا ۔فضل حکیم خان نے مسائل بر وقت حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔ملاقاتوں کے دوران چیئرمین ڈیڈک نے وفود سے اُن کے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی دریافت کیا جس پر تمام وفود نے خوشی اور اعتماد کا اظہار کیااور ان کے کوشیشوں کو سراہا۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک نے ان وفود سے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے اور لوگوں کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل کرنے اور لوگوں کیلئے ترقیاتی کام کرنے پر خوش ہوتی ہے۔
1,806 total views, no views today
Comments



