سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)جماعت اسلامی یوتھ کنونشن یونین کونسل بالاکوٹ،مانکیال،بحرین ہوٹل کے بی فائیو بحرین میں منعقد ہوا کنونشن میں کثیرتعداد میں جماعت اسلامی کے نوجوان طبقہ نے شرکت کی، کنونشن سے بخت آمین کریمی نامذامیدوار پی کے پچاسی،حبیب اللہ ثاقب تحصیل ناظم بحرین،مولانا محمد شعیب نائب ناظم تحصیل بحرین،حاجی محمد اسحاق آمیر جماعت اسلامی پی کے پچاسی،حیدر علی صدر جے ائی یوتھ ضلع سوات ،نصر اللہ صدر جے ائی صدر پی کے پچاسی،محبوب الرحمان نائب صدر جے ائی پی کے پچاسی نے خطاب کیااپنے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستان میں اللہ کا نظام لا نا ہے پاکستان میں جہاں بھی یوتھ کے پروگرام ہوتے ہیں وہاں ناچ گانے ہو تے ہیں مگر جماعت اسلامی میں ایسا نہیں ہے یوتھ ملک میں اسلامی نطام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا ،ایم ایم ااے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ملک میں اسلامی نظام لائیں بد قسمتی سے گزشتہ ساٹھ سالوں سے یہاں سامراجی نظام نافذ ہے یوتھ ملک کا مستقبل ہے ملک کی ترقی یوتھ سے ہے یوتھ لوگوں میں بیداری پیدا کریںآج امریکہ کہتا ہے میں 33ارب ڈالر پاکستان کو دئیے ہیں مگر اس کو ہماری قربانیاں نظر نہیں آتیں ،آج پورے ملک میں مسلمانوں پر مظالم ہیں مگر اس کے باوجود انگریز کی نظروں میں ہم دہشت گرد ہیں ہماری پارٹی جاگیردرانہ میں ہے آج ملک کا عدالت اعلیٰ بھی ہم کو آمین اور صادق مانتی ہیں نوجوانوں میں آج فحاشی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے مگر جماعت اسلامی یوتھ اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے ہم ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ملک میں اسلامی نظام کی کوشش کریں گے یوتھ پر بڑی ذمہ داری ہے اس سامراجی قوتوں کا مقابلہ کریں اور اسلامی نظام رائج کریں ہماری پارٹی تحریک ہے اور یہ ختم نہیں ہو سکتی جب تک ملک میں اسلامی نظام رائج نہیں ہو جاتا ،تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں یوتھ کا اہم کردار رہا ہے پاکستان کی آبادی کا 64فیصد طبقہ یوتھ پر مشتمل ہے اور یوتھ اسلامی انقلاب لائیں گے یوتھ کنونشن میں اسد اقبال صدر جے ائی یوتھ بحرین،عبد المالک صدر جے ائی یوتھ بالاکوٹ،سلیم اللہ صدر جے ائی یوتھ مانکیال،ابرار احمدناظم اسلا می جمعیت طلبہ،عدنان حمیدکریمی،محبوب عبد المالک نائب سدر جے ائی یوتھ پی کے پچاسی نے بھی شرکت کی ۔
1,772 total views, no views today



