خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ انجمن پٹو اریان و قانون گو یان نے مطا لبا ت کی منظوری کے لئے قلم چھو ڑ ہڑ تال کی اور مطا لبات منظور ی تک احتجا ج جا ری رکھنے کا اعلان کیا صوبا ئی حکو مت کو چار ٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے مگر تا حال حکومت نے خا موشی اختیا ر کی ہو ئی ہے جس کیخلاف قلم چھو ڑ ہڑتال کے ساتھ احتجاج جا ری رہے گا ٗ صوبہ بھر کی پٹواریوں کو مو جو دہ دور کے مطابق مر اعات د ی جائیں تفصیلا ت کے مطابق صوبہ بھر کی طرح تحصیل خوازہ خیلہ میں انجمن پٹواریان اور قانون گو یان کی قلم چھوڑ احتجاج جا ری ہے
اس سلسلے میں خوازہ خیلہ میں پٹواریان و قانون گو یان کاایک احتجا جی اجلاس منعقد ہوا جس میں سہر اب خان ٗ بد یع الزمان ٗ محمد نواز خان ٗ حضرت شیر خان ٗ محمد آیا ز ٗ گل نظر ٗ احسان اللہ ٗ شاہد علی خان ٗ محمد ضمیر ٗ سوار خان ٗ عظمت علی و دیگر نے شرکت کی احتجا جی اجلا س میں حکومت سے پر زور مطا لبہ کیا گیا کہ پٹو اریان کو انگریز دور کے مطابق مراعات دئے جا تے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے دوسرے محکموں کے سرکا ری ملازمین کی طرح پٹواریان کو بھی مر اعات دی جا ئیں کیو نکہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہر سال نئے مر اعات دیئے جا تے ہیں جبکہ محکمہ پٹوار مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اگر صوبا ئی حکو مت نے مطا لبات منظور نہیں کئے تو قلم چھوڑ ہڑ تال جا ری رہے گی یا د رہے کہ پٹو اریوں کے ہڑ تال 12جون سے جا ری ہیں جس کیو جہ سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے اور پٹو اریوں سے وابستہ کام روکے ہو ئے ہیں
379 total views, no views today


