سوات(خورشید علی)سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی میتیں ابائی گائوں پہنچ گیں ، علاقہ میں کہرام مچ گیا، ہر فرد کی انکھیں اشکبار،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب میں دو بھائی عیسیٰ جان اور موسٰی جان کام کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئے تھے،جن کی لاشیں گزشتہ روز ابائی گائوں ننگولئی پہنچا ئی گئی ، میتیں پہنچتے ہی گائوں میں کہرام مچ گیا، ہر انکھ اشکبار تھی، اور لوگ دور دراز سے فاتحہ خوانی کیلئے ائے تھے، صبح دس بجے کے قریب دونوں بھائیوں کی اکٹھی نماز جنازہ ادا کی گئی، اور ان کو منوں مٹی تلے دفن کیا گیا، سوات نیوزڈاٹ کام کے تمام ممبرزاس غم میں ان کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔
2,254 total views, 2 views today
Comments