خوازہ خیلہ ( ناصر علی سے) خوازہ خیلہ بازار کے تزئین اور آرائش کے لئے بازار کے تاجر بر ادری اور سما جی کا رکنوں سے مل کر عملی کام شروع کر نے کا فیصلہ ٗ بازار میں جگہ جگہ ڈس بن ٗ سٹریٹ لا ئٹس اور نو پا رکینگ بورڈ لگا نے کیو جہ سے درپیش مسائل میں کمی ہو نے کے ساتھ تاجر براری سمیت عام لوگ خوش ہیں ٗ مقامی انتظا میہ تحصیل خوازہ خیلہ کو مثالی علاقہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں ٗ خوازہ خیلہ تاجر بر ادری نے ہروقت تمام سرکا ری اداروں سے بھر پور تعاون کیا ہے انشا ء اللہ تعاون کا یہ سلسلہ جا ری رہے گا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹی ایم او زاہد اللہ ٗ ایس ایچ او امان خان ٗ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انچارج ڈاکٹرفضل حنان ٗ ایس آر ایس دلدار خان کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں خوازہ خیلہ بازار کو مذید خوبصورت بنانے پر تفصیلی بحث ہو ئی اسسٹنٹ کمشنر اصف علی خان نے کہا کہ تحصیل خوازہ خیلہ اور خصوصاً خوازہ خیلہ بازار میں عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کر ینگے اور اس وقت ہم تحصیل خوازہ خیلہ کو مثالی علاقہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں خوازہ خیلہ بازار کی خوبصورتی اور عوام کو صاف ستھرا ما حول فراہم کر نے کے لئے متعدد سیکموں پر کام جا ری ہے اور خوازہ خیلہ بازار میں رنگ روغن کاکام بھی جلد شروع کیا جا ئے گا
1,884 total views, no views today



