سوات(خورشید علی )مینگورہ شہر کے گنجان اباد علاقہ طاہر اباد میں واقع کباڑ کے گودام میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے ایک سائڈ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا خشک او رپرانی لکڑی کی اگ دور دور تک دکھائے دینا لگا ، فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے گاڑیوں نے دو سے تین گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد اگ پر قابو پالیا تاہم ، ان دو محکموں سے پہلے مقامی لوگوں نے اگ بجھانے کیلئے بھر پور محنت کی، مالک ممتاز کے مطابق اگ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی دروازے، فرنیچر ،اور دیگر سامان جل کر راکھ بن گیا ہے ۔
2,322 total views, no views today
Comments



