سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات انتظامیہ اور پریس کلب کے درمیان بیڈ منٹن میچ سوات انتظامیہ نے جیت لیا ،ٹرافیاں تقسیم ،گزشتہ روز سوات انتظامیہ کے افسران اور سوات پریس کلب کے صحافیوں کے درمیان بیڈ منٹن کا دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں انتظامیہ کی طرف سے اے ڈی سی محمد طاہر خان اور اے سی حامد خان جبکہ پریس کلب کی طرف سے چیر مین شہزاد عالم اور سابق صدر حضرت بلال ماماجی کھیلے جس میں سوات انتظامیہ کی ٹیم نے پریس کلب کو تیرہ تیس سے شکست دیگر میچ جیت لیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات عامر افاق ،سوات پریس کلب کے سابق چیر مین رشید اقبال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عبدالسلام اور دیگر نے ونر اور رنر آپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کئے جبکہ سوات پر یس کلب کے شیر مین شہزاد عالم ،یونین اف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان ،سابق چیر مین رشید اقبال ،چیف ارگنائزر غلا م فاروق ،سابق یونین صدر حضرت بلال ،اے ڈی سی محمد طاہر ،اے سی حامد خان کو خصوصی شیلڈ بھی دئے گئے اورڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عبدالسلام نے ڈپٹی کمشنر عامر افاق کو خصوصی شیلڈ دیا ۔
1,538 total views, 2 views today