خوازہ خیلہ( تحصیل رپورٹر) تحصیل خوازہ خیلہ کے ویلج کونسل بانڈئی ،گاشکوڑ کے ناظم علی بخش عرف طوطااور علی بخش نے پوری خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری زندگی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے وقف کیا تھا مگر صحیح لیڈر شپ نہ ہونے کی وجہ سے تمام کارکنان ناراض ہیں ،انہوں نے کہا کہ کچھ مفاد پرست پارٹی پر قابض ہونے کی وجہ سے پارٹی کا گراف گر چکاہے اسی وجہ سے ہم نے پوری خاندان سمیت نے پارٹی کو خیرباد کہ دیا ،انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے پارٹیوں نے شمولیتوں کیلئے رابطے شروع کی مگر ہم دوستوں اور خاندان سے مشاورت کے بعد دوسرے سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرونگا
1,904 total views, 2 views today
Comments