بریکوٹ(ریاض احمدسے )بریکوٹ انتظامیہ نے بلدیاتی نمائندہ گان کے تعاون سے بریکوٹ گراؤنڈپر پہلا پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کا انعقاد کیا ہے ۔اس ٹورنامنٹ میں سب ڈویژن بریکوٹ کے تمام ویلیج کونسلوں سے 19 ٹیموں نے حصہ لیا ہے ۔گذشتہ روز بریکوٹ انتظامیہ کرکٹ کلب اور شنگردار کرکٹ کلب کے مابین میچ کھیلا گیا ۔اس میچ کے مہمانی خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی تھے ۔پہلے کھیلتے ہوئے بریکوٹ انتظامیہ کی ٹیم نے دس اوورز میں 96سکور پر اوٹ ہوئے جبکہ بعد میں کھیلتے ہوئے شنگردار کرکٹ کلب نے ساتویں اوورز میں مطلوبہ ٹارگٹ پورا کیا ۔میچ آف دی میچ بریکوٹ انتظامیہ کرکٹ کلب کے کھلاڑی حسین خان قرار پائے جنہوں نے بہترین بیٹنگ اور باولنگ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ اور انتظامیہ کرکٹ کلب کے کپتان شکیل احمد جان نے کہاکہ پریمیئر لیگ کا اصل مقصد علاقے کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا ہے اور ساتھ ساتھ یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ کھیل کود کے ذریعے ہی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتاہے ۔مہمانی خصوصی انجینئر شرافت علی نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح نوجوان ہیں ۔کسی بھی معاشرے اور قوم کے لئے نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے کیونکہ نوجوان ہی اصل اثاثہ ہوتے ہیں ۔انہوں نے فائنل میں جتنے والی ٹیم کے لئے پانچ ہزار جبکہ رنر ٹیم کے لئے تین ہزار روپے کا اعلان کردیا ۔
1,456 total views, 2 views today