سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ صوفی محمد کی رہائی شہیدوں کیساتھ زیادتی ہے،سوات اور مالاکنڈڈویژن کے عوام اس رہائی پر غصہ ہیں، اب یہ شخص میڈیا پر اکر تبلیغ کریگا، ہم نے ابھی تک اپنے زخمیوں کو نہیں بھولا ، یہ انسان نہیں درندہ ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، مسرت احمدزیب نے کہا کہ کورٹ نے کیسے ان کو رہائی دی، یہ ہزاروں لوگوں کا قاتل ہےانہوں نے کہا کہ یہ ظالمانہ فیصلہ سوات کے عوام کو قبول نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس پر نیشننل اسمبلی میں بات کرونگی، انہوں نے کہا کہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑ کا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات تو خوشی خوشی پاکستان کیساتھ مدغم ہوگیا ہے،پاکستان ہم سے مزید کیا چاہتا ہے، مسرت احمد زیب انٹریو کے دوران غصہ سے ابدیدہ بھی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ سوات میں یہ کھیل کیوں کھیلا گیا اس پر بھی ایک جوائن انوسٹی گیشن ٹیم بننی چاہئے جو حقائق عوام کے سامنے لائیں
مزید ویڈیو دیکھیں ۔
2,800 total views, 2 views today