سوات(خورشید علی )سوات میں کل دینی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کل گیارہ بجے المرکز اسلامی سنگوٹہ میں سوات کے دینی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں جماعت اسلامی، جمیعت علمائ اسلام، جماعت اہلحدیث، جعفریہ سمیت دیگر جماعتوں کےر ہنمائ شرکت کرینگے، جس میں ایم ایم اے کی توثیق کا اعلا ن بھی کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق یہ بھی متوقع ہے کہ اجلاس میں امیدواروں کا فیصلہ بھی ہو جائے اور ائندہ تمام اجتماعات ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے منعقد کی جائے ۔
1,656 total views, 2 views today
Comments