ہنگو: اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ہے۔ حملے میں2 افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے مقامی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں جس گھر کو نشانہ بنایا گیا، وہاں مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک کا ایک اہم کمانڈر ناصر محمود عرف احسان اللہ چھپا ہوا تھا۔
1,628 total views, 2 views today