کبل (الطاف خان سے ) کبل جرنیٹر خرابی کے خلاف عوام کا نا د را آفس کبل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ چکدرہ کبل مین روڈ بلاک ACکبل صورتحال کا جا ئزہ لینے بر وقت پہنچ گئے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر نا درا کے ساتھ مذ اکرات اور تین ،چار دن کے اندر مسئلہ حل کر نے کے ہدایت یقین دہا نی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نا درا آفس کبل میں جر نیٹر کے مسلسل خر ابی اور نا روا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلیان علاقہ نے نادرا آفس کبل کے سامنے تحصیل کو نسلر محمد زادہ کے زیر قیا دت زبر دست احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرین نے چکدرہ کبل مین شا ہراہ کو بند کر دیا تھا مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل کو نسلر محمد زادہ نے کہا کہ نا درا ایک منافع بخش ادارہ ہے لیکن جر نیٹر کے عدم دستیابی کی وجہ سے روزانہ کے بنیاد پر سینکڑوں لو گوں کو اذیت کا سامنا کر نا پڑتا ہے انہوں نے نا درا کے حکام سے جنگی بنیا دوں پر جر نیٹر کے فرا ہمی کا پر زور مطالبہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار احمد بھی صورتحال کا جا ئزہ لینے کیلئے مظاہرین کے پاس پہنچ گئے اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر نا درا رئیس خان کیساتھ مذاکرات اور ڈائر یکٹر نا درا سے فون پر بات چیت کر کے تین چار دن میں جر نیٹر کا مسئلہ حل کر نے کی یقین دہا نی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔
1,418 total views, 2 views today