سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ فنڈز کے اے اے ٹی ایم ایز کو ریلیز ہو چکا ہے ، ممبران فوری طورپر نئے اسکیم جمع کریں تاکہ ٹی ایم اے میں ٹینڈر ہوسکے ، ضلع کونسل پورے سوات کا فورم ہے ، سکولوں ، فارسٹ کے مسائل حل کئے جائیں گے ، متعلقہ ممبران فوری طور پر کوارڈی نیشن یقینی بنا کر متعلقہ ضلعی کمیٹیوں کے ذریعے مسئل کے حل پر توجہ دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل کے ماہانہ اجلاس کے دوسرے روز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر فیروز شاہ ایڈوکیٹ ، قجیر خان ، ثمر خان ، ابن امین خان ، فضل معبود خان ، نیاز احمد خان ، زیب سر خان ، میاں شاہد علی ، محمد زیب خان ، ، ڈاکٹر بخت ناز ، شوکت خان ، سراج خان اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ مطیع اللہ خان نے گبین جبہ میں سکی فیسٹول کے انعقاد کیلئے ضلع کونسل کو بریفنگ دی جبکہ ضلع ناظم محمد علی شاہ خان ، نائب ناظم عبدالجبار خا ن نے سکی ایونٹ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سوات کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے جبکہ خواتین کے فنڈز پر بھی اے اے ہوکر ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ممبران اپنی مختص کمیٹیوں سے رابطہ ضرور کریں تاکہ تحفظات کا بروقت ازالہ ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ 5سے 6مہینوں تک ضلع کونسل کی اپنی بلڈنگ پر کام شروع ہو جائیگا،جس میں مردو خواتین کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ، آخر میں نائب ناظم عبدالجبار خان نے اجلاس آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی ۔
1,352 total views, 2 views today