سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)جمعیت علماء اسلام کے وننگ امیدوار حلقہ پی کے اکیاسی حبیب علی شاہ نے جمیعت کا جھنڈا گھر سے اتار دیا، پاکستان مسلم لیگ ن میں اج باقاعدہ شمولیت کاا اعلان کرینگے، پارٹی ذرائع کے مطابق مسلسل اختلافات کے بعد حبیب علی شاہ نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے، وہ جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے 2012 میں الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ امسال وہ دوبارہ اسی نشست پر جمیعت علماء اسلام کے امیدوار تھے تاہم کارکنوں اور بعض پارٹی رہنماؤں کیساتھ مسلسل اختلافات کے بعد وہ جے یوائی سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں اور باقاعدہ ن لیگ میں اج شمولیت اختیار کرلینگے، انہوں نے اس سلسلے میں کارکنوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے ۔
2,910 total views, no views today
Comments



