سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) کنزیومر کورٹ ملاکنڈ ڈویژن کے سیشن جج نے سوئی گیس کے لوپریشر اور لوڈ شیڈنگ کے توہین عدالت کیس کے مقدمے میں تاریخ پیشی کے بحث کے دوران محکمہ سوئی گیس صوبہ خیبر پختونخوا کے جنرل منیجر کو یکم فروری کو کنزیومر کورٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا اور جی ایم خیبر پختونخوا کو نوٹسز جاری کیا ، مقدمے کے سماعت کے موقع پر سوئی گیس کا نمائندہ اکبر آمان پیش ہوا اور سوئی گیس کے صارفین کے طرف سے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر پیش ہوئے گئے ، عدالت ہذا میں سیدو شریف ، گل کدہ ، فیض آباد ، رنگ محلہ ، گنبد میرہ اور دیگر محلہ جان کے عوام بڑی تعداد میں موجود تھے، عدالت ہذا نے یکم فروری تک جی ایم کو عدالت میں روبرو پیش ہونے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی ایریاء انچارج ماسم ابرار بھی پیش ہوں گے ، سیشن جج کنزیومر کورٹ نے حکم جاری کیا کہ نشاط چوک کے پائپ لائن کا جائنٹ کنیکشن تین دن کے اندر اندر گھا کر سوئی گیس کے سپلائی بحال کیا جائے ، باقی گنبد میرہ ، رنگ محلہ ، فیض آبا، شنہ کرپہ ، عقبیٰ ، سنٹرل جیل ، کالج کالونی ، افسر آباد ، شگئی ، شاہین آباد اور دیگر محلہ جات کا پریشر کا مسئلہ فوری طور پر حل کرکے یکم فروری تک کنزیومر کوکورٹ کو آگاہ کریں ، اگر یہی محلہ جات کے سوئی گیس کے مسئلے حل نہ کئے گئے تو محکمہ سوئی گیس کے عملے کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائیں گے ، لہٰذا آئندہ تاریخی پیشی یکم فروری کا تاریخ مقرر کردیا گیا ، اس موقع پر زاہد خان ، کشور علی ، امجد علی ، تاج خان ، فقیر محمد ، دلبر خان ، شاہ وزیر خان ، محمد طارق ، فاروق ، شیر علی خان سلطنت خان اوردیگر مشران بھی موجود تھے ، ڈاکٹر خالد محمو خالد گوجر نے واضح کیا کہ انشاء اللہ تعالیٰ فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا ، عوام اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔
1,332 total views, no views today



