سوات(سوات نیوزڈآٹ کام )تحصیل مٹہ کے وادی لالکو میں ٹمبر مافیاکا پھر وار ، جنگل کا صفایا کرنے والے دو سمگلر ز کو پولیس نے گرفتار کرلیا، قیمتی درخت سے لدے ٹرک کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا گیا، بالا کوٹ پولیس سٹیشن کے مطابق وادی لالکو تحصٰل مٹہ میں سمگلرز غیر قانونی کٹائی کرنے میں مصروف تھے کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی، پولیس نے بروقت چھاپہ مارتے ہوئے دومبینہ سمگلروں محمد اور سوداگر کو گرفتار کرکے بالاکوٹ پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا ، جبکہ قیمتی درختوں سے لدے ٹرک کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا گیا جس میں سیکنڑوں قیمت درخت کو کاٹنے کے بعد سلیپربنا دیئے گئے تھے، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
1,608 total views, no views today
Comments



