سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات میں غیر معیاری اٹے کی پنجاب سےدرامد جاری ہیں،خوازہ خیلہ میں پنڈی اوراٹک کے فلور ملوں سے انے والا اٹا چیونگم کی شکل اختیارکرلیتا ہے، جو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا گیا ہے، مسلسل شکایت کے بعد متعلقہ اٹے پر اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے پابندی لگادی جبکہ اٹا دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا، مقامی لوگوں کے مطابق وقاص مارکہ پونچھ فلور ملز واہ کینٹ روڈ پندی کا تیار کردہ اٹے میں جب پانی ملایا جاتا ہے تو وہ پلاسٹک کی طرح بن جاتا ہے اور اٹا غائب ہوتا ہے، مقامی لوگوں نے اٹا کو اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کے دفتر لے ائے اور وہاں پر اس کو دوبارہ چیک کیا گیا جس کے بعد اے سی نے متعلقہ اٹا فروخت کرنے والے دکانوں کو سیل کردیا اور متعلقہ اٹے کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے، مقامی لوگوں اور محکمہ صحت کے مطابق متعلقہ اٹا صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، اور لوگوں کو اس کااستعمال بند کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
مزید اس ویڈیو میں دیکھیں
1,738 total views, 2 views today