سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیو ں سے عوام کا پیسہ پہلی بار عوامی اُمنگوں کے مطابق عوام پر خرچ ہو رہا ہے اور غریب اور حقدارکو ان کا حق ان کی دہلیز پر مل رہا ہے۔پی کے 80کے عوام نے 2013کے انتخابات میں ہماری حق میں جو فیصلہ دیا اُس دن سے ہم پی کے 80سوات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مصروف عمل ہے ۔وہ گزشتہ روز امانکوٹ کے دورے کے موقع پر عوا م سے اظہار خیال کر رہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی اور اپنے منشور کے باعث مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اگر آئندہ عام انتخابات میں ساری پارٹیاں بھی ایک ہوجائے تو پاکستان تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ ساڑے چار سالہ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج ضلع سوات میں امن ہے،اور پر سکون ماحول میں ادارے اپنے اپنے کام کر رہے ہیں اور بڑے بڑے منصوبوں کیساتھ ساتھ ہر ویلج کونسل میں ترقیاتی کام کئے اور بہت سے منصوبوں پر کام آخر مراحل میں ہیں جس سے ضلع سوات کی مجموعی شکل تبدیل ہوچکی ہے اور عوام خود تبدیل محسوس کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امانکوٹ میں 80لاکھ روپے سے جنازگاہ پر کام تیزی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں ہے اور فروری2018میں مکمل ہوگا اور عوام کیلئے کھل دیا جائے گا۔اسطرح امانکوٹ میں دیگر منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کر چکے ہیں
1,338 total views, no views today



