کبل(سوات نیوزڈاٹ کام)تھانہ کبل کے حدود ہزارہ میں چوری کے بڑھتی واقعات کے خلا ف مقامی و ضلع ممبران اور شہری سراپا احتجاج ملوث افراد گرفتار نہ ہونے کی صورت میں آئندہ ہفتے DPOسوات سے وفد کے شکل میں ملا قا ت کا فیصلہ ، عوامی احتجاج کا علم ہو تی ہی ACکبل اسرار احمدہزارہ پہنچ گئے گذشتہ تین روز قبل مویشی خا نہ سے نہ معلوم افراد دو قیمتی گائے چوری کر کے لے گئے تھانہ میں رپورٹ درج کر لی ملزمان تا حال گرفتار نہ ہو سکے اُلٹا پولیس ہم سے ملزمان مانگتے ہیں اس کے علا وہ علا قے میں اس قسم دیگر واقعات بھی ہو چکے ہیں لیکن پولیس ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں عوام کے سا تھ احتجاج کے علا وہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا مجبور ہو کر احتجاج کے لئے نکل آئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہزار ہ میں ،علیگرامہ مڈل سکول کے بلمقابل مین روڈ پر واقع آیاز خان ولد پیر محمد خان کے مویشی خا نہ سے تین لاکھ روپے مالیت کے قیمتی دو گائے چوری ہو گئی جس کے با قا عدہ رپورٹ تھا نہ کبل میں درج ہو چکی ہے مذکورہ واقع میں ملوث ملزمان تا حال گر فتار نہ ہونے کے خلاف مقامی لو گوں نے ضلعی ممبر سید افضل شاہ ،کسان کو نسلر سردار الملک ،جنرل کو نسلر سردار احمدطوطا ،شا کر اللہ اور ڈاکٹر جاوید سمیت دیگر مشران کی قیادت میں سراپا اجتماع بن گئے اور پولیس کی کارکردگی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا میڈیا کو تفصیلات بیان کر تے ہوئے ضلعی ممبر سید افضل شاہ اور دیگر نے کہا کہ ہزارہ میں چوری کے واقعات نے شہریوں کونیندیں حرام کر دی ہے جبکہ پولیس سے تھا نہ کبل جا کر با ت کر تے ہیں تو وہ اُلٹا ہم سے چورمانگتے ہیں جو پولیس کے غیر سیا سی ہونے پر سوال اُٹھتا ہے مزید کہا کہ ہزارہ میں کئی واقعات چوری کے ہو چکے ہیں جس کے ملزمان تا حا ل گرفتار نہ ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ علا قے کی بد قسمتی یہ ہے کہ گذشتہ کئی ماہ کے دوران تھا نہ کبل کے حدود سے چار DSPتبدیل کر دئیے گئے جس کے با عث عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہے جبکہ SHO’sبھی تھا نہ سے تبدیل کئے جا تے ہیں یہی وجہ سے کہ عوام کے سا تھ پیش واقعا ت اور درج رپورٹ میں پیش رفت نہیں ہو ئی اور کیس آگے بڑھنے میں روکا وٹ حا ئل ہو تے ہیں جو سیا سی مداخلت کا معا ملہ ہے مزید کہا کہ ہزاروں چوری واقعات میں پو لیس نے سنجیدگی سے اقدامات نہ اُٹھائے تو آئندہ ہفتے DPOسوات سے وفد کی شکل میں ملا قا ت کرینگے اور تمام صورتحال سے آگا ہ کرینگےACکبل اسرار احمد کو مقامی افراد کے احتجاج کا علم ہوتی ہی موقع پر ہزارہ پہنچ گئے اور صورتحا ل معلوم کی سید افضل شا ہ اور دیگر مشران نے ACکبل اسرار احمد کو اگا ہ کیا اور کہا کہ جس مو یشی خا نہ سے گائے چوری کا واقعہ ہو چکا ہے اس کے سا تھ مڈل سکول موجود ہے لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ مذکورہ سکول کے سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہیں جو ایک الگ سنگین مسئلہ ہے اس حوالے تحصیل انتظامیہ اقدامات اٹھائے ACکبل اسرار احمد نے مقامی لو گوں اور ضلعی ممبر سید افضل شاہ کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ چوری واقعات کو با قا عدہ روپورٹ کر کے متعلقہ تھا نہ کے ذمہ داروں سے با ت چیت کرینگے پولیس عوام کے جان و مال کے محا فظ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے جس پر ضلعی ممبر سید افضل شاہ نے ACکبل اسرار احمد کا شکریہ ادا کیا ۔
1,930 total views, 2 views today