کبل(سوات نیوزڈا ٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر کبل کے خصو صی ہدا یت پر سب رجسٹرار کا تحصیل کبل کے مختلف علا قوں پر چھا پے صفائی اور نا قص انتظامات پر متعدد قصائیوں کو جرمانہ کیا گیا با قی کو وارننگ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ہ اور DCسوات کے خصو صی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبل اسراراحمد کی نگرانی میں سب رجسٹرار محمد رفیق خان نے تحصیل کبل کے مختلف علا قوں ہزارہ علیگرامہ کانجو ، کو زہ بانڈئی ،برہ بانڈئی میں قصائیوں کو ایک ہفتہ قبل جا ری کر دہ نو ٹس پر عمل درآمد نہ کرنے والے قصا ئیوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے متعدد کو جرمانہ کیا گیا اس کے سا تھ سا تھ تندور مالکان ، مچھلی فروشوں اور دیگر کو قانون کے دائرے میں رہ کر رو ٹی کا وزن برقرار رکھنے سمیت صفائی ستھرا ئی کو یقینی بنانے کی وارننگ دی گئی یا د رہے کہ ایک ہفتہ پہلے تحصیل انتظامیہ نے تحصیل کبل کے تمام قصائیوں کو گوشت کو شیشے کے فریم کے اندر فروخت کرنے کی نو ٹس جاری کر دی تھی جس پر عمل دارآمد نہ کرنے والے قصائیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔
1,854 total views, no views today



