سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مالاکنڈڈویژن کے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین قران کرنے والے شخص کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، انسداد دہشت گردی کے کورٹ کے جج محمد عارف خان نیمقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ہوئے کہا گیا کہ چترال سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد امین سکنہ چترال پر توہین قران ثابت ہوگئی ہے اور متعدد لوگوں کی شہادتیں بھی اس حوالے سے قلم بند ہو چکی ہے، فاضل عدالت نے ملزم پر توہین قران ثابت ہونے کے بعد محمد امین کو عمر قید اور تین لاکھ روپے کی سزا سنادی گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال محمد امین نے جمعہ کے روز مسجد میں توہین قران کیا تھا، جس کے بعد چترال میں پرتشدد مظاہرے بھی کئے گئے ، جبکہ پولیس سٹیشن پر پتھراؤ بھی کیا گیا ، پولیس سخت سیکورٹی میں ملزم محمد امین کو انسداد دہشت گردی کے عدالت لاتی تھی ، جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محمد امین کو سزا سنادی جس کے بعد اس کو جیل منتقل کردیا گیا ۔
مزید اس ویڈیو مین دیکھیں
1,676 total views, no views today



