سوات(خورشید علی )ایم ایم اے بننے کے بعد جماعت اسلامی اپنے حلقہ پی کے تریاسی کے امیدوار کو تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے، حافظ اسرار کی جگہ سابقہ ایم پی اے حسین احمد کانجو کو دوبارہ اسی نشست پر الیکشن لڑنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق حافظ اسرار کو اپنی ہی جماعت میں فضاء سازگار نہیں ہے، جبکہ کچھ ارکان نے حافظ اسرار کو نشست حسین احمد کانجو کو دینے کی تجویز بھی دیدی ہے، جس پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حافظ اسرار خود ہی حسین احمد کانجو کو یہ نشست دیدینگے ، اس سلسلے میں جب ضلعی امیر جماعت اسلامی محمد امین سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے جس نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، حافظ اسرار نے ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اگر کوئی ایسا فیصلہ ہوتا بھی ہے تو اس کے حوالے سے جماعت اسلامی میں ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جس پر عمل کئے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا ہے،
1,890 total views, 2 views today