سوات ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سوات کے ودودیہ ہال میں صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے سیمنار ، آج سوات کے ودودیہ ہال میں محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور ڈبلیو ایس ایس سی کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ نے صفائی و حفظان صحت کے حوالے سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا ، اس سیمنار کو منعقد کرنے کا مقصد لوگوں میں پاکیزگی اور حفظان صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا ، کیونکہ صفائی کا مسئلہ تب حل ہوگا جب لوگ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا تہیہ کریں اور کوڑا کرکٹ نالیوں اور گلیوں میں نہ پھینکیں اور گھریلوں سوداسلف کے لئے پولی تھین بیگ کے بجائے بائیو ڈیگریڈیبل یا کپڑے کا بیگ استعمال کریں ، سیمنا ر میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جس میں ضلع ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق ، تمام ضلع و تحصیل کونسلران /ممبران اور تمام اسسٹنٹ کمشنر ز بھی شریک تھے ، ڈپٹی کمشنر سوات نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پاکیزگی اور صفائی کا درس دیتا ہے ، درحقیت یہ قانون خداہے کہ مومن صاف ستھرا اور پاکیزہ رہے ، سیمنار کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سوات نے لوگوں میں قابل تحلیل ( بائیو ڈیگریڈیبل ) شاپنگ بیگز تقسیم کئے اور ان کو ماحولیاتی آلودگی ، گندگی اور نالیوں کی بندش کا باعث بننے والے پلاسٹک ( پولی تھین ) بیگ کی جگہ بائیو ڈیگریڈیبل بیگ کے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ، انہوں نے دکانداروں کی انجمنوں سمیت دیگر متعلقین اداروں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولی تھین بیگز کے استعمال کر ترک کرنے اور بائیو ڈگریڈیبل یا کپڑے کے بیگز کے استعمال شروع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
1,999 total views, 2 views today