سوات(خورشید علی )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہیلی کاپٹر کا خوازہ خیلہ ڈیو ہیڈ کوارٹرمیں ہنگامی لینڈنگ، اے ڈی سی محمد طاہر ، ڈی پی اوسوات واحدمحمود وزیر اعظم کے استقبال کیلئے موقع پر موجود، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورہ پر چترال جارہے تھے ، تاہم موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے کچھ دیر کیلئے ہنگامی لینڈنگ ڈیو ہیڈ کوارٹر خوازہ خیلہ میں کی، جہاں پر ڈی پی او سوات واحد محمود ، اے ڈی سی محمد طاہر اور دیگر حکام موجو د تھے، موسم صاف ہونے کے بعد وہ دوبارہ چترال روانہ ہوگئے ۔
870 total views, 2 views today
Comments