سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں خودکش دھماکہ، تین فورسز کے اہلکار شہید سات زخمی ہوگئے ، ائی ایس پی ار سوات نے خودکش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے تحصیل کبل کےعلاقہ شریف اباد میں واقع ارمی کیمپ میں جوان کھیلنے میں مصروف تھے کہ اس دوران خود کش حملہ اور نے خود کو دھماکہ سے اڑادیا ، جس مین تین اہلکار شہید جبکہ سات زخمی ہوگئے ، دھماکہ کےبعد فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سخت اپریشن شروع کردیا، جبکہ سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، گزشتہ چند سالوں کے دوران اس قسم کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
2,207 total views, no views today
Comments



