مینگورہ، رمضان المبارک میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور خراب ٹرانسفارمروں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ،نائب ناظم کی قیادت میں اہلیان گل کدہ کا احتجاجی مظاہرہ ،واپڈا ہاوس کے گھراو کا فیصلہ ،گزشتہ کئی ہفتوں سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں محکمہ واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں سے ادھے شہر کے ٹرانسفارمر ناکارہ ہونے کے وجہ سے ادھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے
اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں علاقہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سحری و افطاری بھی عوام کیلئے مشکل ہوگئی ہے جبکہ شدید گرمی کے وجہ سے روزہ داروں کی چیخیں نکل گئی ہے اور مینگورہ کے نواحی علاقے گل کدہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے اوور لوڈنگ کے وجہ سے ٹرانسفامر ناکارہ ہونے سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور بار بار احتجاج کے باوجود یہ مسئلہ حل نہ ہوسکا گزشتہ روز افطاری کے وقت اہلیان گل کدہ نے سابق نائب ناظم رشید اقبال کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا وع حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر فوری طور پر ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کیا گیا یا متبادل انتظام نہ گیا گیا تو پورے علاقے کے عوام واپڈا ہاوس کا گھیراو کرینگے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ داری محکمہ واپڈا اور انتظامیہ پر ہوگی۔
385 total views, no views today


