سوات(خورشید علی )صوبائی حکومت کی بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ پر سوات میں بھی کام تیزی سے جاری ، مینگورہ شہر کی سڑکوں پر تارکول کا کام شروع ، گرین چوک سے نویکلے تک سڑک بندش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ، عوام اور تاجر برادری نے رات کے وقت سڑکوں پر تارکول ڈالنے کا مطالبہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سوات میں بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت سڑکوں پر بھی تارکول ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، مینگورہ شہر کے مصروف ترین شاہراہ ائیر پورٹ روڈ پر گرین چوک سے نویکلے چوک سڑک پر تارکول ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے،ٹریفک اہلکاروں نے کام کی وجہ سے سڑک عارضی طور پر بند کردی ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ، تاجر برادری اور عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تارکول کا کام رات کے وقت کیا کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
2,095 total views, no views today



