مینگورہ،ملک کے دیگرحصوں کی طرح سوات میں بھی بجلی بحران جاری ہے تاہم یہاں پر لوڈشیڈنگ کے معاملہ میں سوات کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے،اس حوالے س سوات نیوز ڈاٹ کام نے سروے کا اہتمام کیا جس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سماجی کارکنوں محمدنیازاحمد،شہزادخان،اکبرخان،شوکت علی
،نادرخان،حسین احمد،نصیب زادہ،ہمایون خان،انورعلی،ڈاکٹرخالد،ڈاکٹر پرنس اوردیگرنے کہاکہ محکمہ واپڈانے ماہ رمضان میں روزہ داروں پر بجلیاں گرانے کا سلسلہ مزید تیزکردیا ہے ،ایک طرف شدیدگرمی اوردوسری طرف گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی بندش عوامی مشکلات اورپریشانیوں میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہے اسی طرح لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبارزندگی مکمل طورپر تباہ ہوگیا جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہاہے ،محکمہ واپڈاہرماہ صارفین کوبھاری بھاری بل ارسال کرتا ہے مگردوسری جانب حال یہ ہے کہ بجلی کا کوئی پتہ ہی نہیں چلتا ،انہوں نے کہاکہ پہلے تومسلم لیگ ملک میں جاری بجلی بحران پر جلد قابوپانے کے دعوے کرتے نہیں تھکتی تھی مگر اقتدارملنے کے بعدوہ اس دعوے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی،لیگی حکومت رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے یا اس کا دورانیہ کم کرنے کے دعوے کرنے لگی مگر تاحال اس دعوے میں بھی کامیاب نظر نہیں آرہی ہے کیونکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں واپڈانے مزید پرپرزے نکال دئے ہیں اور عین سحری،افطاری اورنمازکے اوقات کو خصوصی طورپر نشانہ بناکر روزہ داروں کو ذہنی اذیت دے رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی اورمرکزحکومت ہرسطح پرناکام ہوچکی ہے کیونکہ وہ عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف نہ دے سکی،انہوں نے کہاکہ ملک میں سالہاسال سے بجلی بحران جار ی ہے جس پر قابو پانے لئے تاحال عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے بلکہ حکومت صرف خالی خولی نعروں سے کام چلارہی ہے،ملک کے دیگرحصوں کے نسبت سوات میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے سوات کے ساتھ یہ امتیازی سلو ک سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت جو نعرے لے کر آئی تھی ان میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا نعرہ بھی شامل تھا مگرافسوس کہ پی ٹی آئی ان میں سے کسی بھی نعرے کو عملی جامہ نہ پہناسکی بلکہ اس پارٹی کے لیڈر عمران خان غیرضروری ایشوزکے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جبکہ سوات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عاجزآئے ہوئے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی کے اختیارات کایہ حال ہے کہ وہ مسئلہ کوحل کرانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے وپڈاسے مطالبات اوراپیلیں کررہے ہیں جس سے ان کی بے بسی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ مرکزی اورصوبائی حکومت واپڈاکے سامنے بے بس ہوچکی ہیں لہٰذہ پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن کو رضاکارانہ طورپراقتدارسے الگ ہونا چاہئے،انہوں نے کہاکہ اگرسوات میں جار ی بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جلدازجلد بندنہ کیا گیا تو وہ راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے۔رپورٹ ناصر عالم سوات نیوز ڈاٹ کام
415 total views, no views today


